میرا انصاری میں تمہیں بہت یاد کرتی ہوں، بشریٰ انصاری

’بیٹیاں خدا کا ایک خاص تحفہ ہیں۔’میراتم اپنی امّاں کی محبت ہو‘، اداکارہ

ہفتہ 16 جنوری 2021 11:54

میرا انصاری میں تمہیں بہت یاد کرتی ہوں، بشریٰ انصاری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کو نیویارک میں مقیم اپنی بیٹی میرا انصاری کی یاد ستانے لگی۔سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والی اور مداحوں کے ساتھ ماضی کی اپنی حسین یادیں شیئر کرنے والی بشریٰ انصاری نے اس مرتبہ انسٹاگرام پر اپنی صاحبزادی میرا انصاری کے ہمراہ اپنی یادگار تصویر شیئر کی ہے۔

(جاری ہے)

بشریٰ انصاری کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کسی فیشن شو کی لگ رہی ہے کیونکہ میرا انصاری اور اٴْن کی والدہ ریمپ پر واک کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔سینئر اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں جذباتی انداز میں لکھا کہ ’میرا، میری بیٹی میں تمہیں بہت یاد کرتی ہوں۔‘اٴْنہوں نے لکھا کہ ’بیٹیاں خدا کا ایک خاص تحفہ ہوتی ہیں۔‘بشریٰ انصاری نے لکھا کہ ’میرا، تٴْم اپنی امّاں کی محبت ہو۔‘اداکارہ کی اس پوسٹ کو صارفین کی بڑی تعداد پسند کر رہی ہے جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
وقت اشاعت : 16/01/2021 - 11:54:47

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :