اروشی اور رندیپ کی ویب سیریز کی شوٹنگ شروع ہوگئی

ہفتہ 16 جنوری 2021 12:16

اروشی اور رندیپ کی ویب سیریز کی شوٹنگ شروع ہوگئی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا اور اداکار رندیپ ہودا کی نئی ویب سیریز کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا۔

(جاری ہے)

اداکارہ اروشی روتیلا نے انسٹاگرام اکائونٹ پر شوٹنگ کے آغاز کی تصویر شیئر کی اور اس سے متعلق تفصیلات بھی بتائیں۔اروشی روتیلا نے اداکار رندیپ ہودا کی تعریف بھی کی۔ اس پوسٹ کو کچھ ہی دیر میں ایک لاکھ سے زائد لوگوں نے پسند کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ویب سیریز کا نام انسپکٹر اویناش ہے جس میں رندیپ ہودا پولیس اہلکار کا کردار نبھائیں گے۔

وقت اشاعت : 16/01/2021 - 12:16:05

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :