برطانوی گلوکار زین ملک کے انگریزی گانے میں ’چودہویں کے چاند‘ کا تڑکا

ہفتہ 16 جنوری 2021 12:27

برطانوی گلوکار زین ملک کے انگریزی گانے میں ’چودہویں کے چاند‘ کا تڑکا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) پاکستانی نژاد معروف برطانوی گلوکار زین ملک نے اپنے نئے البم ’نو باڈی از لسننگ‘ سے حال ہی میں پردہ اٹھایا ہے جس میں محمد رفیع کے گانے کے لیرکس اور میوزک نے مداحوں کو ششدر کردیا۔5 سال قبل ’ون ڈائرکشن‘ کی ٹیم سے علیحدگی اختیار کرنیوالے زین ملک کے نئے انگریزی البم میں شامل گانا ’ٹائٹ روپ‘ میں بھارتی لیجنڈ گلوکار محمد رفیع کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے گانے میں محمد رفیع کے 60 کی دہائی کے مقبول ترین گیت ’چودہویں کا چاند ہو‘ کے لیرکس اور میوزک کو اپنے گانے میں شامل کیا۔’ٹائٹ روپ‘ نے دنیا بھر میں اردو سمجھنے والوں کو یکدم ہی حیرت زدہ کردیا کہ جب انہوں نے اس مقبول گیت کو زین ملک کے گانے میں سٴْنا۔یہ ایک انگریزی گانا ہے اور زین ملک کے اردو بولنے اور سمجھنے والے پرستاروں کیلئے یقینا بہت بڑا اور خوشگوار سرپرائز ہے۔نئے البم میں اردو گانا شامل کرکے زین ملک نے یہ پیغام دیا ہے کہ وہ اپنے پاکستانی بیک گراؤنڈ کو بھولے نہیں ہیں۔
وقت اشاعت : 16/01/2021 - 12:27:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :