سلاد میں استعمال کرنیوالی سبزیاں گھر میں 25 دنوں میں خود اگاتی ہوں، شلپا شیٹھی

پودے اگانے کیلئے کھاد کی نہیں نمکیات سے بھرپور پانی کا محلول درکار ہوتا ہے، اداکارہ

ہفتہ 16 جنوری 2021 17:06

سلاد میں استعمال کرنیوالی سبزیاں گھر میں 25 دنوں میں خود اگاتی ہوں، شلپا شیٹھی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) بالی ووڈ فٹنس کوئن شلپا شیٹھی نے بتایا کہ وہ سلاد میں استعمال کرنے والی سبزیاں کیسے اپنے گھر میں 25 دنوں میں خود اگاتی ہیں۔شلپا شیٹی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے گھر کے اندر بنائے جانے والے 'ہائیڈروفونک' فارم کی جھلک شیئر کی جہاں وہ روز مرہ کی خوارک میں استعمال کی جانے والی چیزیں اٴْگاتی ہیں۔

(جاری ہے)

شلپا شیٹی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ 'آپ جو کھاتے ہیں وہی نظر آتے ہیں اور اب میں نے خالص خوراک کا ذریعہ نکال لیا ہے، اب میرا اپنا ہائیڈرو فونک فارم ہے جہاں میں اپنے سلاد کے لیے 25 دن میں خود سبزیاں اگاتی ہوں۔اداکارہ نے اپنے چاہنے والوں کو ہائیڈروفونک فارمنگ کا مطلب بھی سمجھایا، ہائیڈرو فونک فارمنگ ایک ایسی سائنس ہے جس کے ذریعے آپ بغیر کھاد کے کچھ بھی اگا سکتے ہیں۔اس عمل میں آپ کو کچھ اگانے کے لیے کھاد کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ پودے اٴْگانے کے لیے آپ کو نمکیات سے بھرپور پانی کا محلول درکار ہوتا ہے۔ہائیڈروفونک فارمنگ میں آپ کو پھیل سبزیاں اگانے کے لیے نمکیات سے بھرپور پانی کا محلول اور سورج کی روشنی کی ضرورت ہوتی ہے۔
وقت اشاعت : 16/01/2021 - 17:06:06

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :