شہناز گل نے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

ابھی شادی کی عمر نہیں ،میرے محنت کرنے کا وقت ہے، شادی کا جب دل کرے گا تب کرلوں گی، بالی ووڈ اداکارہ

ہفتہ 16 جنوری 2021 17:06

شہناز گل نے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) بھارت کے مقبول ترین ریئلیٹی شو بگ باس کے سیزن 13 سے سرخیوں میں آنیوالی پنجابی سنگر اور اداکارہ شہناز گل نے سوشل میڈیا پر زیر گردش اپنی شادی کی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ ابھی اٴْن کی شادی کی عمر نہیں ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجابی سنگر اور اداکارہ شہناز گل حال ہی میں انسٹا گرام لائیو میں مداحوں سے انٹریکٹ ہوئیں، جہاں انہوں نے کئی باتیں مداحوں کے ساتھ شیئر کیں اور اس دوران انہوں نے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب بھی دیئے۔

مداحوں نے اداکارہ شہناز گل سے اٴْن کی شادی کے حوالے سے سوال کیا تو شہناز گل نے جواب میں کہاکہ شادی میری عمر نہیں ہے شادی کی، ابھی میرے پاس ٹائم ہے۔

(جاری ہے)

اگر میں اسٹرگلر (جدوجہد کرنے والی) ہوتی تو میں یقینا شادی کرلیتی۔ میرے بچے بھی ہوگئے ہوتے۔گلوکارہ اور اداکارہ نے مزید کہا کہ ابھی میرے محنت کرنے کا وقت ہے، میں محنت کر رہی ہوں۔ شادی کا جب دل کرے گا تب کرلوں گی۔ شہنازگل نے بتایا کہ انہیں بگ باس سے نکلنے کے بعد کئی پروجیکٹس ملے ہیں۔شہناز گل نے اپنے ٹرانسفارمیشن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلے اٴْن کا جسم تھوڑا بھاری تھا لیکن اب انہوں نے اپنا کافی وزن کم کرلیا ہے۔ دوبارہ چبی ہونے کی بات پر شہناز گل نے کہا کہ میں دوبارہ چبی نہیں ہونا چاہتی، کیونکہ پھر کام نہیں ملے گا۔

وقت اشاعت : 16/01/2021 - 17:06:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :