نامور اور سینئر فنکار محمود خان کا وظائف میں کمی کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج، وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب فنکار دوست ہیں ،انکی ساکھ خراب کرنے کیلئے خفیہ ہاتھ ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں‘ گفتگو

جمعہ 4 اپریل 2014 20:18

نامور اور سینئر فنکار محمود خان کا وظائف میں کمی کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج، وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب فنکار دوست ہیں ،انکی ساکھ خراب کرنے کیلئے خفیہ ہاتھ ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں‘ گفتگو

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اپریل۔2014ء) فلم ، ٹی وی اور اسٹیج کے معروف اداکار محمود خان نے فنکاروں کی بد حالی اور حکومت کی طرف سے مستحق فنکاروں کو دئیے جانے والے وظائف میں کمی کیخلاف پریس کلب کے باہر احتجاج کیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمود خان نے کہا کہ ہمارے وظیفے کم کر کے ہمیں بھوکا مارنے کی سازش کی جا رہی ہے ، اپنے اور دیگر فنکاروں کے حق کے لئے میدان میں نکل پڑا ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے پاس بڑے بڑے گھر ہیں ان کو بھی حکومت ہزاروں روپے کے چیک جاری کرتی ہے جبکہ میرا وظیفہ 10ہزار تھا جو اب کم کر کے 5ہزار کر دیا گیا ہے ۔ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب فنکار دوست ہیں ان کی ساکھ کو خراب کرنے کے لئے خفیہ ہاتھ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر کے فنکاروں کا حق کھا رہے ہیں اور اب میں اپنے اور دیگر فنکاروں کے حق کے لئے میدان میں نکل پڑا ہوں اور جب تک خفیہ ہاتھوں کو بے نقاب نہیں کر لیتا جو فنکاروں کا حق کھاتے ہیں اس وقت تک گھر واپس نہیں جاؤں گا ۔ محمودخان نے مزید کہا کہ فن کے ذریعے 35سال سے اس ملک کی خدمت کی ہے اب صرف حکومت سے اتنی ہی التجا ء ہے کہ مجھے عزت کی زندگی جینے دیں اور وقت سے پہلے مجھے نا ماریں ۔

وقت اشاعت : 04/04/2014 - 20:18:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :