ڈوین جانسن کی زندگی پر بننے والی فلم سیریز کا ٹیزر جاری

’ینگ راک‘‘ نامی سیریز میں اداکار کے بچپن سے لے کر اب تک کی زندگی کو مزاحیہ انداز میں پیش کیا جائے گا

پیر 18 جنوری 2021 12:13

ڈوین جانسن کی زندگی پر بننے والی فلم سیریز کا ٹیزر جاری
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) ہالی وڈ اداکار اور ریسلر ڈوین جانسن (دی راک ) نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم سیریز کا ٹیزر جاری کردیا جو انکے مداحوں کو خوب پسند آرہا ہے۔48سالہ ڈوین جانسن نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر سیریز ’ینگ راک‘ کا ٹیزر جاری کیا۔

(جاری ہے)

یہ سیریز 16 فروری کو امریکی ٹی وی پر نشر ہوگی۔ڈوین جانسن کی ’ینگ راک‘ نامی سیریز میں اداکار کے بچپن سے لے کر اب تک کی زندگی کو مزاحیہ انداز میں پیش کیا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈوین جانسن نے یہ ٹیزر اپنے والد کی پہلی برسی کے ٹھیک ایک دن بعد شیئر کیا اور لکھا کہ کاش میرے والد آج یہ دیکھنے کے لئے یہاں موجود ہوتے۔

وقت اشاعت : 18/01/2021 - 12:13:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :