محفل تھیٹر میں ڈرامہ’’عشق میرا ناں‘‘میں اداکارہ آفرین پری سونیا خان اداکار نواز انجم اور گلفام کی زبردست پرفارمنس

پیر 18 جنوری 2021 12:13

محفل تھیٹر میں ڈرامہ’’عشق میرا ناں‘‘میں اداکارہ آفرین پری سونیا خان اداکار نواز انجم اور گلفام کی زبردست پرفارمنس
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) محفل تھیٹر میں ڈرامہ’’عشق میرا ناں‘‘میں اداکارہ آفرین پری سونیا خان اداکار نواز انجم اور گلفام کی زبردست پرفارمنس ،شائقین ڈرامہ کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں، تفصیلات کے مطابقاس جمعہ سے محفل تھیٹر میں شروع ہونے والا ڈرامہ’’ عشق میرا ناں‘‘ نے شائقین ڈرامہ کو خوب محظوظ کیا ڈرامہ میں اداکارہ آفرین پری کی پرفارمینس کو بہت سراہا جا رہا ہے ان کی انٹری پر ڈرامہ بینوں نے خوب انجوائے کیا اس کے ساتھ اداکار نواز انجم اور گلفام کی پرفارمنس نے ڈرامہ کو چار چاند لگا دئیے ان کی جگتوں نے شائقین ڈرامہ کے چہرے پر مسکراہٹیں بکھیر دیں اس کے ساتھ اداکارہ سونیا خان کی پرفارمنس بھی پسند کی گئی شائقین ڈرامہ نے کہا اس ڈرامہ کی کامیابی کا سہرا اداکارہ آفرین پری نواز انجم گلفام اور سونیا خان کے سر جاتا ہے ڈرامہ کے ہدایت کار پرویز خان اور پروڈیوسر محمدیوسف ہیں جبکہ ڈرامہ کی کاسٹ میں نواز انجم، آفرین پری، گلفام، عامر سوہنا، شاہد نوشاد، سلیم پنچھی، عالیہ چوہدری اور دیگر شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 18/01/2021 - 12:13:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :