حبیب جالب کی بیٹی طاہرہ جالب نے پسے طبقات کی نمائندہ بن کر انقلاب زندہ باد کے نام سے گاناریکارڈ کروادیا

اس گانے کی ویڈیو ڈائریکشن نامور ڈائریکٹر زوہیب رمضان بھٹی نے دی اور اسے پروڈیوس بھی کیا ہے

پیر 18 جنوری 2021 12:13

حبیب جالب کی بیٹی طاہرہ جالب نے پسے طبقات کی نمائندہ بن کر انقلاب زندہ باد کے نام سے گاناریکارڈ کروادیا
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) حبیب جالب کی بیٹی طاہرہ جالب نے پسے طبقات کی نمائندہ بن کر انقلاب زندہ باد کے نام سے گاناریکارڈ کروادیا۔تفصیلات کے مطابق اس گانے کی ریکارڈنگ ٹرانسکاسٹ میڈیا سٹوڈیومیں کی گئی جس کا میوزک گوہر علی نے ترتیب دیاتھا۔جبکہ اس کی ریکارڈنگ ایازچوہان نے کی۔اس گانے کی ویڈیو ڈائریکشن نامور ڈائریکٹر زوہیب رمضان بھٹی نے دی اور اسے پروڈیوس بھی کیا ہے۔

حبیب جالب کا لکھا گیت ''جب تک چند لٹیرے میرے وطن کوگھیرے ہیں، اپنی جنگ رہے گی'' کو پہلے سن 71 میں فلم’’ یہ امن ‘‘کے لیے مہدی حسن نے گایا تھا۔اس گیت کو نئے ٹایئٹل’’ انقلاب زندہ باد‘‘ کے نام سے نئی موسیقی، نئے انداز سے بنایا گیا ہے۔اس گانے کو حبیب جالب کی بیٹی طاہرہ حبیب جالب نے نئے انداز سے گایا ہے۔

(جاری ہے)

یادرہے کہ طاہرہ جالب پروفیشنل گلوکارہ نہیں ہیں لیکن جس ولولے اور محنت کے ساتھ انہوں نے گایا ہے اس سے عوام سے خاصی پزیرائی مل رہی ہے۔

زوہیب رمضان بھٹی نے بھی اس گیت پر بہت محنت کی ہے۔طاہرہ نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا یہ ایک بھرپور ٹیم ورک ہے اور زوہیب رمضان بھٹی نے دن رات ایک کرکے چند دنوں میں آڈیو اور وڈیو بنائی ہے۔اس گانے میں کشمیر میں ہونے والے مظالم کے علاوہ مزدورں، صحافیوں، عورتوں کے حقوق کی آواز بھی بلند کی گئی ہے۔ اور حق کی آواز دبانے والوں کو للکارہ گیا ہے جو کہ حبیب جالب ہی کاخاصہ ہے۔
وقت اشاعت : 18/01/2021 - 12:13:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :