’ تاجدار حرم ہو نگاہ کرم “ جیسی متعدد معروف قوالیوں سے سامعین کو جھومنے پر مجبور کر دینے والے معروف ورسٹائل قوال غلام فرید صابری کو اپنے مداحوں سے بچھڑے بیس برس بیت گئے برسی آج منائی جائے گی

جمعہ 4 اپریل 2014 00:58

’ تاجدار حرم ہو نگاہ کرم “ جیسی متعدد معروف قوالیوں سے سامعین کو جھومنے پر مجبور کر دینے والے معروف ورسٹائل قوال غلام فرید صابری کو اپنے مداحوں سے بچھڑے بیس برس بیت گئے برسی آج منائی جائے گی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اپریل۔2014ء)” تاجدار حرم ہو نگاہ کرم “ جیسی متعدد معروف قوالیوں سے سامعین کو جھومنے پر مجبور کر دینے والے معروف ورسٹائل قوال غلام فرید صابری کو اپنے مداحوں سے بچھڑے بیس برس بیت گئے ہیں ان کی20ویں برسی 5اپریل بروز ہفتہ منائی جائے گی وہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں قوالی سننے والوں میں بے پناہ مقبول تھے ۔

(جاری ہے)

غلام فرید صابری قوال 1930ء میں بھارت کے صوبہ پنجاب کے علاقہ روہتک میں پیدا ہوئے قوالی کا فن انہیں وراثت میں ملا تھا ان کے والد عنایت صابری اپنے دور کے معروف قوال تھے۔تقسیم کے بعد غلام فرید صابری کا خاندان کراچی منتقل ہو گیا انہوں نے اپنے بھائی مقبول صابری کے ساتھ مل کر صابری برادران کے نام سے قوال گروپ بنایااور بے پناہ شہرت حاصل کی۔ ان کی گائی گئی قوالیوں میں ” بھر دو جھولی میری یا محمد “ ، ” تاجدار حرم ہو نگاہ کرم “ ، ” میرا کوئی نہیں ہے تیرے سو ا “ اور دیگر بے پناہ مشہور ہوئیں۔غلام فرید صابری5اپریل 1994ء کودل کے دورے کے سبب خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔

وقت اشاعت : 04/04/2014 - 00:58:22