سینئر اداکار رضوان واسطی کی برسی 24جنوری کو منائی جائیگی

منگل 19 جنوری 2021 11:46

سینئر اداکار رضوان واسطی کی برسی 24جنوری کو منائی جائیگی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) سینئر اداکار رضوان واسطی کی 10ویں برسی 24جنوری کو منائی جائیگی۔وہ 1937ء کولاہو ر میں پیداہوئے ۔انہوں نے فنی کیریئر کاآغا ز ریڈیو پاکستان سے کیا اور بعد ازاں پی ٹی وی کے ڈراموں میں کام کرنے لگے۔

(جاری ہے)

حقیقی زندگی میں انکی اہلیہ اداکارہ طاہرہ واسطی نے بھی ان کے ہمراہ بے شمار ڈرامہ سیریلز میں بیوی کا کرداراداکیا ۔انکی بیٹی لیلیٰ واسطی نے بھی والدین کے نقش قدم پرچلتے ہوئے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا ۔سینئر اداکار رضوان واسطی 24جنوری 2011ء کو انتقال کر گئے تھے۔

وقت اشاعت : 19/01/2021 - 11:46:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :