شوبز کی جعلی دٴْنیا چھوڑ کر بہت خوش ہوں، رابی پیرزادہ

جو عزت، احترام مقام مجھے اب ملا ہے وہ شوبز میں کسی کو بھی حاصل نہیں ہوسکتا

منگل 19 جنوری 2021 11:46

شوبز کی جعلی دٴْنیا چھوڑ کر بہت خوش ہوں، رابی پیرزادہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) سال 2019 میں شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ کہتی ہیں کہ وہ شوبز کی جعلی دٴْنیا کو خیرباد کہہ کر بہت خوشی محسوس کرتی ہیں۔شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ کر اپنی زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق بسر کرنے والی رابی پیرزادہ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر وہ محبت بھرے پیغامات شیئر کیے ہیں جو اٴْنہیں اٴْن کے چاہنے والوں کی جانب سے بھیجے گئے۔

(جاری ہے)

رابی پیرزادہ نے اٴْن پیغامات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ محبت انمول ہے۔سابقہ گلوکارہ نے کہا کہ ’جو عزت، احترام مقام مجھے اب ملا ہے وہ شوبز میں کسی کو بھی حاصل نہیں ہوسکتا۔اٴْنہوں نے مزید کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں نے جعلی دنیا چھوڑی اور حقیقی دنیا میں داخل ہوگئی۔اس سے قبل رابی پیرزادہ نے اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ جب اٴْنہوں نے گلوکاری چھوڑی تھی تو اٴْس وقت اٴْنہیں لگا تھا کہ وہ فن کے بغیر مرجائیں گی۔رابی پیرزادہ نے کہا تھا کہ اٴْنہوں نے اپنی بھلائی اور دین کی خاطر شوبز چھوڑا تھا لہٰذا اٴْنہوں نے اس خوف کے باوجود بھی پیچھے مٴْڑ کر نہیں دیکھا۔
وقت اشاعت : 19/01/2021 - 11:46:16

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :