ماضی میں کم بجٹ کی فلمیں بھی سپر ہٹ ثابت ہوئی ہیں : صائمہ نور

منگل 19 جنوری 2021 22:38

ماضی میں کم بجٹ کی فلمیں بھی سپر ہٹ ثابت ہوئی ہیں : صائمہ نور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2021ء) نامور اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ کسی فلم کی کامیابی کیلئے اسکرپٹ کا معیار ہونا نا گزیر ہوتا ہے ، ماضی کی سپر ہٹ فلموں اور ڈراموں کی کامیابی کی بڑی وجہ معیاری اسکرپٹ تھا کیونکہ ان کے موضوعات انتہائی عمدہ اور معیاری تھے جو آج بھی لوگوں کے ذہنوں پرنقش ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں صائمہ خان نے کہا کہ اگر اسکرپٹ معیار ی اور کردار نبھانے والے ڈھنگ ٹپائو کی بجائے محنت اور لگن سے کردار کی ڈیمانڈ کے مطابق کام کریں تو کوئی وجہ نہیں پراجیکٹ کامیاب نہ ہو ۔

انہوںنے کہا کہ ضروری نہیں کہ بڑے بجٹ کا پراجیکٹ ہی کامیاب ہو ، ماضی میں کم بجٹ کی فلمیں بھی بنی ہیں اورسپر ہٹ ثابت ہوئی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ لوگ آج بھی معیاری فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں جن میں تعطل آیا ہوا ہے ۔
وقت اشاعت : 19/01/2021 - 22:38:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :