جولوگ مجھے پسند نہیں کرتے ہیں وہ مجھے چھپ کر سنتے ہیں، میشا شفیع

منگل 19 جنوری 2021 22:38

جولوگ مجھے پسند نہیں کرتے ہیں وہ مجھے چھپ کر سنتے ہیں، میشا شفیع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2021ء) اداکارہ میشا شفیع نے کہا کہ جو لوگ انہیں پسند نہیں کرتے ہیں وہ انہیں چھپ کر سنتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے حالیہ دئیے گئے انٹرویو میں کہاکہ وہ اس بات کو شرطیہ کہہ سکتی ہیں کہ شوبز میں جو لوگ ان کی مخالف ہیں وہی لوگ ان کو چھپ کر سنتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اداکارہ ان کے مقابل کھڑے ہونے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ویلو میوزک سٹیشن میں گایا گیا گانا"بوم بوم" اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگ ابھی بھی پاپ میوزک سننا چاہتے ہیں اور انہیں اس گانے پر مداحوں کا اتنا پیار دیکھنے کو ملا کہ وہ جذباتی ہوکر رو پڑیں ۔

وقت اشاعت : 19/01/2021 - 22:38:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :