اداکارہ جیا علی کا تھیلی سیمیا فیلوز کیلئے فندریزنگ مہم چلانیکااعلان

بدھ 20 جنوری 2021 23:48

اداکارہ جیا علی کا تھیلی سیمیا فیلوز کیلئے فندریزنگ مہم چلانیکااعلان
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ جیا علی کا کہنا ہے کہ تھیلی سیمیا اور دیگر خون کے موروثی امراض کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کیلئے کوششیں تیز کرنا ہونگی تاکہ آئندہ نسلوں کو ان امراض سے پاک معاشرہ مل سکے، ان امراض کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے ضروری ہے تھیلی سیمیا میں مبتلا افراد کو خاندانوں شادی سے قبل تھیلی سیمیا کا ٹیسٹ کرانا چاہئے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے فرنٹیئرفائونڈیشن ہیماٹالوجی سروسز پشاور سنٹر کے دورہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے فرنٹیئرفائونڈیشن کی جدید لیب ، وارڈز اور مختلف ڈیپارٹمنٹس کا بھی دورہ کیا ،فرنٹیئرفائونڈیشن کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر فخرزمان نے انہیں انتقال خون کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی، اس موقع پر فرنٹیئرفائونڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم ، پراجیکٹ ڈائریکٹر لائبہ فیاض، ڈائریکٹر میڈیا فاروق مہمند بھی موجود تھے۔

وقت اشاعت : 20/01/2021 - 23:48:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :