سلمان خان کی ننھی بھانجی کے ساتھ ڈانس کی وڈیو وائرل

ہفتہ 23 جنوری 2021 12:11

سلمان خان کی ننھی بھانجی کے ساتھ ڈانس کی وڈیو وائرل
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان کی اپنی بھانجی ’آیت‘ کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

(جاری ہے)

سلمان خان کی بہن ارپتہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ماموں اور بھانجی کی وڈیو شیئر کی جس میں اداکار نے اپنی ایک سال کی بھانجی آیت کو گود میں اٹھا رکھا ہے۔ سلمان خان پرفضا اور خوبصورت مقام پر سکھ انداز میں پگڑی پہنے بھانجی کو گود میں لئے ان سے باتیں اور رقص کررہے ہیں۔وڈیو میں سلمان خان کی ہی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کا گیت ’تو جو ملا‘ چل رہا ہے۔اداکار کی ویڈیو کو ہزاروں بار دیکھا جاچکا ہے۔

وقت اشاعت : 23/01/2021 - 12:11:39

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :