پہلی فلم میں اداکارہ راکھی سے مارپیٹ پر گھر والوں نے نکال دیا تھا، رنجیت

یہ کوئی کام ہے، کوئی میجر، افسر، ایئرفورس افسر یا ڈاکٹر کا کردار کرو، باپ کی ناک کٹوادی، اب کونسا منہ لیکر امرتسر جائوگے، سینئر اداکار

ہفتہ 23 جنوری 2021 12:11

پہلی فلم میں اداکارہ راکھی سے مارپیٹ پر گھر والوں نے نکال دیا تھا، رنجیت
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) سینئر بالی ووڈ اداکار رنجیت (گوپال بیدی) نے کہا ہے کہ جب پہلی فلم میں بطور وِلن اداکارہ راکھی گلزار کے کپڑے پھاڑنے کی کوشش کی تو گھر سے دھکے دے کر نکال دیا گیا تھا۔رنجیت نے یہ انکشاف کپل شرما کے شو میں گفتگو کے دوران کیا، شو میں ان کے ساتھ ایک اور سینئر اداکار گلشن گرور اور بندو بھی موجود تھے جو خود بھی وِلن کا رول کرتے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

رنجیت نے 50 برسوں سے زیادہ طویل کیریئر کے دوران دوسو سے زیادہ بالی ووڈ فلموں میں کام کرچکے ہیں اور زیادہ تر فلموں میں انھوں نے ویلن (غنڈے یا بدمعاش) کا کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ جب میں نے اپنی پہلی فلم ’شرمیلی‘ میں کام کیا اور فلم ریلیز ہوئی تو اسے دیکھنے کے بعد گھر والوں نے فلم میں میرے کردار کی بنیاد پر دھکے دے کر نکال دیا تھا۔ اداکار رنجیت نے کہا کہ گھر والے کہتے تھے کہ یہ کوئی کام ہے، کوئی میجر، افسر، ایئرفورس افسر یا ڈاکٹر کا کردار کرو، باپ کی ناک کٹوادی، اب کونسا منہ لیکر امرتسر جائوگے۔
وقت اشاعت : 23/01/2021 - 12:11:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :