امیتابھ بچن نے باکسر محمد علی کے ساتھ اپنی پرانی تصویر شیئر کردی

محمد علی کسی بھی شخص سے بہت تیز تھے ،190 ملی سیکنڈ میں مخالف کے دفاع کا پتہ چلالیتے تھے اس کے بعد مکوں کی بارش کردیا کرتے ، اداکار

ہفتہ 23 جنوری 2021 12:11

امیتابھ بچن نے باکسر محمد علی کے ساتھ اپنی پرانی تصویر شیئر کردی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کو فلم انڈسٹری میں اپنی شہرت کے حوالے سے کسی تعارف کی ضرورت نہیں وہ اپنے طویل بالی ووڈ کیریئر اور شاندار اداکاری کی وجہ سے ویسے ہی بہت معروف ہیںلیکن ان کی جانب سے لیجنڈری باکسر محمد علی کے ساتھ اپنی ایک پرانی تصویر شیئر کرنے پر سب ہی حیران ہیں۔

(جاری ہے)

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس تصویر میں ڈی بروکس کا حوالے دیتے ہوئے امیتابھ بچن نے کیپشن تحریر کیا کہ محمد علی کسی بھی شخص سے بہت تیز تھے اور 190 ملی سیکنڈ میں وہ اپنے مخالف کے دفاع کا پتہ چلالیتے تھے اور اس کے بعد مکوں کی بارش کردیا کرتے تھے۔انہوں نے پرمزاح انداز میں کہا جبکہ ایک اوسط درجے کی کالج کی طالبہ کو 21 ملی سیکنڈ لگتے ہیں کہ وہ تیزی سے لاشعوری طور پر اپنے اگلے اقدام کو اپنے دوست کے ساتھ شروع کرے۔
وقت اشاعت : 23/01/2021 - 12:11:39

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :