گاڈزیلا پھر تباہی مچانے کیلئے تیار ،نیامکمل ٹریلر جاری کردیا گیا

منگل 8 اپریل 2014 13:46

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8اپریل 2014ء) ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر گاڈزیلا فرنچائز کی ریبوٹ فلم گاڈزیلا کانیا مکمل ٹریلر جاری کردیا گیا ۔ہدایتکار گیرتھ ایڈورڈز کی اس فلم میںآ رون ٹیلر جانسن،الزبتھ اولسن،برائن کرینسٹان،ڈیوڈاسٹریتھرن اورسیلی ہاکنز اہم کردار اداکررہے ہیں۔

(جاری ہے)

جان جاشنی اور میری پیرنٹ کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی گاڈزیلا نامی دیوہیکل عفریت کے گرد گھومتی ہے جو ایک بار پھر انسانی دنیا میں تباہی پھیلانے آپہنچی ہے۔16کروڑ ڈالر کے بجٹ سے بننے والی یہ سائنس فکشن مونسٹر فلم گاڈزیلا وارنر برادرز کے تحت رواں سال16مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 08/04/2014 - 13:46:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :