اداکارہ میرا کا بھی رواں سال اکتوبر میں شادی کرنے کا اعلان

ہفتہ 23 جنوری 2021 22:00

اداکارہ میرا کا بھی رواں سال اکتوبر میں شادی کرنے کا اعلان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2021ء) پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک ویب شو کے دوراناداکارہ میرا نے بتایا کہ وہ رواں سال اکتوبر میں شادی کرنے جارہی ہیں تاہم انہوں نے اپنے ہمسفر کا نام بتانے سے گریز کیااور کہا کہ یہ ایک سرپرائز ہوگا،انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی ندیم بیگ کی ایکشن فلم میں جلوہ گر ہوں گی ،ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے کام کی پیشکش ہوئی تھی لیکن دونوں ممالک کے خراب تعلقات کی وجہ سے وہ پیشکش قبول نہ کر سکی

وقت اشاعت : 23/01/2021 - 22:00:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :