ہوٹل مالکان کی جانب سے ملازم کی انگریزی کے مذاق پر علی گل پیر کی ویڈیو وائرل

اتوار 24 جنوری 2021 12:35

ہوٹل مالکان کی جانب سے ملازم کی انگریزی کے مذاق پر علی گل پیر کی ویڈیو وائرل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2021ء) چند روز قبل اسلام آباد کے ریسٹورنٹ کی خواتین مالکان کی جانب سے مینیجرکی انگریزی کا مذاق اڑانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔یہ واقعہ جہاں اس وقت ٹوئٹر پر ریسٹورنٹ کے نام کے ہمراہ بائیکاٹ ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹاپ ٹرینڈ رہا وہیں ملک بھر سے ریسٹورنٹ کی مالکان خواتین پر بنائے جانے والے تنقیدی میمز بھی سوشل میڈیا پر ہر طرف گردش کرنے لگے۔

(جاری ہے)

اب پاکستان کے معروف کامیڈین و گلوکار علی گل پیر نے بھی اس واقعے کی مزاحیہ ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے۔ علی گل پیر نے ویڈیو اسٹینڈاپ کامیڈین اکبر چوہدری اور پاکستان میں برطانوی صحافی جارج فلٹن کے ساتھ بنائی ہے۔
ویڈیو میں علی گل پیر کو ہوٹل مالک دیا حیدر اور اکبر چوہدری کو عظمیٰ دکھایا گیا ہے جبکہ جارج فلٹن کو ریسٹورنٹ کا ملازم بنایا گیا ہے۔ ویڈیو کا بنیادی مقصد درحقیقت ان لوگوں کی حماقتوں کی نشاندہی کرنا ہے جو دوسروں کی انگریزی بولنے میں پیش آنے والی مشکلات کا مذاق اڑاتے ہیں۔
وقت اشاعت : 24/01/2021 - 12:35:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :