ڈرامہ کوئین میرا کا بڑا اعلان،رواں سال اکتوبر میں شادی کرنے کاانکشاف کر دیا

اداکار شان کوفلم انڈسٹری کی سیاست کی کمان سنبھال لینی چاہیئے۔میراکا مشورہ میرا خود کو شوبز میں زندہ رکھنے کے لیئے اس طرح کے اوٹ پٹانگ بیان دیتی رہتی ہیں یہ بیان بھی ان کے اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ شوبز حلقے

اتوار 24 جنوری 2021 12:35

کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2021ء) ڈرامہ کوئین میرا کا بڑا اعلان،رواں سال اکتوبرمیں شادی کرنے کا اعلان کردیا،تفصیلات کے مطابق خبروں میں ان رہنے والی اداکارہ میرا نے ایک مرتبہ پھر بڑا انکشاف کردیا۔ایک نجی ٹی وی چینل کے شومیں بات چیت کرتے ہوئے میرا کا کہنا تھاکہ وہ رواں سال اکتوبر میں شادی کرنے جارہی ہیں تاہم میزبان کے سوال پر وہ کس سے شادی کررہی ہیں کا جواب گول کر گئیں۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے میزبان کے مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے مذید اہم انکشافات بھی کیے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے میراننے اداکار شان شاہد کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیںنپاکستاننفلمنانڈسٹری کی سیاست کی کمان سنبھال لینی چاہیے۔دورانِ انٹرویونمیراننے انکشاف کیا کہ وہ جلد ہی ندیم بیگ کی ایکشن فلم میں جلوہ گر ہوں گی تاہم اداکارہ نے فلم کا نام بھی نہیں بتایا۔میرا کے ان انکشافا ت پر شوبز انڈسٹری کے مختلف حلقوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ میرا خود کو شوبز میں زندہ رکھنے کے لیئے اس طرح کے اوٹ پٹانگ بیان دیتی رہتی ہیں یہ بیان بھی ان کے اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
وقت اشاعت : 24/01/2021 - 12:35:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :