ٹ*’’آئی لو یولاہور‘‘میرے کیرئیر کی بہترین فلم ثابت ہوگی۔عالیہ بخاری

اتوار 24 جنوری 2021 18:50

م* لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2021ء) اس وقت پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کا کام زور شوزسے جاری ہے جس کے لیئے نئے فلم ساز و ہدائتکار اپنے پراجیکٹ مکمل کرنے میں مصروف ہیں ان خیالات کا اظہار فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ عالیہ بخاری نے ایک ملاقات کے دوران کیا۔عالیہ بخاری کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری ایک مرتبہ پھر اپنے قدموں پر کھڑی ہوگی کیونکہ اس وقت انڈسٹری میں اچھی فلمیں بن رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنی نئی فلم ’’آئی لویولاہور‘‘بارے بات چیت کرتے ہوئے عالیہ بخاری نے کہاکہ یہ ان کے کیرئیر کی بہترین فلم ہوگی جس میں ان کا کردار بہت پاور فل ہے اس فلم کے ہدائتکار اشفاق ملک ہیں اور فلمسازآصف رضاہیں جو ایک بہترین فلم بنا رہے ہیں اس فلم کا ٹریلر گذشتہ دنوں ریلیز کردیا گیا ہے جسے فلمی حلقوں میں بے حد سراہا جارہاہے اس فلم میں ان کے ہمراہ اداکار شفقت چیمہ،معمر رانا،سخاوت ناز،حیدر سلطان و دیگر کام کررہے ہیں انہیں امید ہے کہ یہ فلم پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی میں اہم کردار اداکرے گی۔
وقت اشاعت : 24/01/2021 - 18:50:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :