{شیرمیاندادخان کا نیا میوزک ویڈیو’’دل دا درد‘‘ ریلیز کردیا گیا

اتوار 24 جنوری 2021 18:50

ظ* لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2021ء) بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال ،موسیقار و گلوکار استاد شیرمیاندادخان کا نیا میوزک ویڈیو’’دل دا درد‘‘ ریلیز کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اس نئے ویڈیو کو گذشتہ دنوں اپ بیٹ میوزک نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل و دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیا ہے۔اس گانے کی شاعری بندر برک کی لکھی ہوئی ہے جبکہ اس کی کمپوزیشن شیرمیاندادخان کی ہے اور اس کا میوزک اشوک شرما نے ترتیب دیاہے اس گانے کی ویڈیو ڈائریکشن نوجوان ہدائتکار سلیم خان نے دی ہے ۔

(جاری ہے)

اس گانے میں ماڈل عاشر خان اور اداکارہ ماہ نور نے ماڈلنگ کی ہے ایک ملاقات کے دوران شیرمیانداخان نے بتایاکہ ان کا یہ نیا ویڈیونوجوان نسل میں تیزی سے مقبولیت حاصل کررہاہے۔ایک سوال کے جواب میں شیر میاندادخان نے کہاکہ اس سے قبل ان کا گانا ’’پنڈی داڈھولا‘‘ ریلیز ہواتھا جس نے سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کی تھی اور اب ان کا یہ نیا گانا بھی سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کررہاہے۔شیرمیاندادخان کا کہنا تھا کہ اداکارہ ماہ نور نے بھی اس گانے میں بہترین ماڈلنگ سے چار چاند لگا دئیے ہیں انشاء اللہ سابقہ گانوں کی طرح یہ بھی کامیابی کی منازل طے کرے گا۔
وقت اشاعت : 24/01/2021 - 18:50:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :