بلال عباس خان کوٹاپ 30 گلوبل ایشین اسٹارمیں شامل کرلیا گیا

پیر 25 جنوری 2021 12:54

بلال عباس خان کوٹاپ 30 گلوبل ایشین اسٹارمیں شامل کرلیا گیا
کھڈیاں خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) پاکستان میں دور حاضر کے مقبول ترین اداکاروں میں سے ایک بلال عباس خان کو گلوبل ایشین اسٹارز کی ٹاپ 30کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے، ٹاپ تھرٹی سلیبریٹیز کی یہ فہرست برطانیہ کے مقامی اخبار "ایسٹرن آئی "کی جانب سے شائع کی گئی ہے۔ نوجوان دلوںکی دھڑکن بننے والا یہ ستارہ ابھی کچھ ہی دیر قبل طلوع ہواہے، سال2020ان کے لیے خاص طور پر بہت اچھا سال تھا، جس میں ان کی پہلی انٹر نیشنل ویب سیریز کو نہ صرف شائقین نے بلکہ نقادوں نے بھی بہت پسند کیا ، جبکہ ان کا پیار کے صدقے ڈرامہ بھی پاکستانی ٹی وی اس سال کا سب سے مقبول ترین ڈراموں میں سے ایک رہا۔

اس کارنامے پر بلال عباس خان نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید محنت کرنے کے عزم کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ ٹاپ 30گلوبل ایشین اسٹارز میں شامل ہونا میرے لیے اعزاز ہے، اور یہ سب میرے پرستاروں کی محبت اور حیرت انگیز ہدایت کاروں اور مصنفوں کی محنت میرے لیے اس مواقع کا ذریعہ ثابت ہوئی ہے، بلال عبا س کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور منفرد کہانیوں کا حصہ بننے کی کوشش کرتاہوں، اور میں یہ وعدہ کرتا ہوں کہ اپنی پرفارمنس کو بڑھانے کی ہرممکن کوشش کرتا رہوں گا۔

(جاری ہے)

اچھی خبر یہ ہے کہ بلال عباس کے پرستار اگلے کچھ مہینوں میں انہیں اپنی اسکرین پر ایک ویب سیریز، "عبداللہ پور کا دیوداس"اور ایک پراسرار ڈرامہ،"ڈنک"میں دیکھیں گے، جو کہ بہت جلد ریلیز ہوگا۔ فہرست میں شامل دیگر پاکستانی اداکاروں میں دانیال ظفر، ایمن خان اور سجل علی شامل ہیں ۔اپنے کیریئر کے آغاز سے ہی بلال عباس خان نے کچھ مشکل کردار اداکیے ہیں، انھوںنے رنگریزہ سے چیخ تک اپنے مداحوں کو متاثر کیا ہے، وہ کبھی بھی ٹائپ کاسٹ ٹریپ نہیں رہے، سال 2020میں ان کا "پیار کے صدقی"اور "اک جھوٹی لو اسٹوری"بہت کامیاب رہا جس میں انھوں نے غیر روائتی مرکزی کردار نبھائے ۔
وقت اشاعت : 25/01/2021 - 12:54:30

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :