حراخان نے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کی خواہش پوری کردی،سندس فائونڈیشن سیالکوٹ کا دورہ،

ہم سب کو ان بچوں کی جان بچانے کے لیئے خون کے عطیات دینے چاہیئے تاکہ یہ پھول سے بچے زندگی کی طرف لوٹ سکیں۔حراخان

پیر 25 جنوری 2021 12:54

حراخان نے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کی خواہش پوری کردی،سندس فائونڈیشن سیالکوٹ کا دورہ،
کھڈیاں خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء)حراخان نے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کی خواہش پوری کردی،سندس فائونڈیشن سیالکوٹ کا دورہ،ہم سب کو ان بچوں کی جان بچانے کے لیئے خون کے عطیات دینے چاہیئے۔حراخان،تفصیلات کے مطابق معروف ٹک ٹاکر ،ماڈل و ہوسٹ حراخان نے تھیلسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کی خواہش پراپنے ساتھی ٹک ٹاکرز کے ہمراہ سندس فائونڈیشن سیالکوٹ کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے مریض بچوں سے ملاقات کی انہیں پھول اور تحائف پیش کیئے اور ان سے بات چیت کی اس موقع پرسندس فائونڈیشن سیالکوٹ کی انتظامیہ نے حراخان کو سندس فائوڈیشن کا وزٹ کروایا اور انہیں وہاں پر موجود سہولیات کا بتایا۔

اس موقع پر حراخان نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ تھیلیسیما کے مرض میں مبتلا ان بچوں نے ان سے اور ان کے ساتھی ٹک ٹاکرز سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس پر وہ اپنے ساتھی ٹک ٹاکرز کے ہمراہ آج سندس فائونڈیشن سیالکوٹ آئیں ۔

(جاری ہے)

حراخان کا کہنا تھا کہ وہ ان بچوں کو دیکھ کر دکھی ہوئیں کیونکہ یہ ننھے پھول اس مرض کے ساتھ اپنی زندگی جینے پر مجبور ہیں اور انہیں خون کی ضرورت رہتی ہے مر افسوس کے ان مریض بچوں کی تعداد زیادہ ہے اور بلڈ ڈونرز کی کم۔

حراخان نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو زیادہ سے زیادہ خون کے عطیات دینے چاہیئں تاکہ یہ پھول مرجھا نہ سکیں۔حراخان کا کہنا تھا کہ یہ ایک بہت بڑی نیکی ہے کیونکہ اپنے خون کے عطیات سے ہم ان کی جان بچاسکتے ہیں۔حراخان نے سندس فائونڈیشن کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے کہاکہ سندس فائونڈیشن اپنے محدود وسائل کے باوجود اس مرض میں مبتلا بچوں کو خون دے کر انہیں زندی کی طرف لوٹا رہے ہیں یہاں پر مریض بچوں کی تعداد زیادہ ہے مگرپھر بھی انتظامیہ کاحوصلہ ہے کہ وہ ان کے لیئے بلڈ کا انتظام کرنے اور انہیں ساری سہولیات دینے کے لیئے کوشاں ہیں اس لیئے ہمیں سندس فائونڈیشن کا ساتھ دینا ہوگااور ان کا حوصلہ بڑھانا ہو اتاکہ یہ زیادہ سے زیادہ مریض بچوں کو سہولیات فراہم کرسکیں کیونکہ یہ بہت بڑے ثواب کا کام ہے۔

وقت اشاعت : 25/01/2021 - 12:54:30