شکیرا کی میوزک وڈیو 200 ملین مرتبہ دیکھ لی گئی

داکارہ شکیرا کے گانے کی وڈیو نے اب تک انٹرنیٹ پر دھوم مچا رکھی ہے

پیر 25 جنوری 2021 13:10

شکیرا کی میوزک وڈیو 200 ملین مرتبہ دیکھ لی گئی
کولمبیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) کولمبیا سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ اور اداکارہ شکیرا کے گانے کی وڈیو نے اب تک انٹرنیٹ پر دھوم مچا رکھی ہے، جس پر انہوں نے بہت خوشی کا اظہار کیا ہے۔شکیرا کی نئی میوزک وڈیو ’گرل لائک می‘ جو کہ گزشتہ سال 4 دسمبر کو ریلیز ہوئی تھی اسے یوٹیوب پر اب تک200 ملین سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

میوزک وڈیو کی ریکارڈ مقبولیت اور پسند کئے جانے پر شکیرا نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں سے اظہار تشکر کیا۔اس سے قبل 4 دسمبر کو شکیرا نے میوزک وڈیو کے حوالے سے تفصیلات مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔انسٹاگرام اکائونٹ پر شکیرا کی خوشی میں ان کے مداح بھی شامل ہوگئے اور ایک مرتبہ پھر ان کی شیئر کی گئی وڈیو کو لاکھوں لوگوں نے دیکھا اور ہزاروں لوگوں نے کمنٹس سیکشن میں مبارک باد بھی دی۔
وقت اشاعت : 25/01/2021 - 13:10:50

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :