اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنا خواب حقیقت بنا لیا

میں اپنے گھر والوں کے ساتھ رہنے میں زیادہ خوش رہتی ہوں اس لئے میرا فی الحال اپنے ذاتی گھر میں منتقل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں

پیر 25 جنوری 2021 13:10

اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنا خواب حقیقت بنا لیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنا خواب حقیقت بنا لیا۔ انہوں نے بالآخر اپنی کمائی سے گھر خرید لیا ہے جس پر وہ بیحد خوش ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے حال ہی میں ممبئی کے پوش علاقے باندرا میں پٴْر تعیش اپارٹمنٹ خریدا ہے۔سوناکشی سنہا نے اس گھر کو خریدنے کے حوالے سے بتایا کہ جب سے میں نے کام کرنا شروع کیا تو میرا یہ خواب تھا کہ میں 30 سال کی عمر تک اپنی محنت سے کمائے گئے پیسوں سے اپنا گھر بنائوں۔

(جاری ہے)

اب میں 30 سال سے زائد کی ہو چکی ہوں لیکن بالآخر میں نے اپنی کمائی سے گھر خرید ہی لیا ہے۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں اپنے گھر والوں کے ساتھ رہنے میں زیادہ خوش رہتی ہوں اس لئے میرا فی الحال اپنے ذاتی گھر میں منتقل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ یہ گھر میرا خواب تھا اور یہ ایک اچھی سرمایہ کاری بھی ہے۔سوناکشی سنہا فی الحال اپنے والد شتروگن سنہا اور والدہ پونم سنہا کے ساتھ جوہو میں ایک پٴْرتعیش بنگلے میں رہتی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ میں متعدد بالی وڈ اداکاروں نے پراپرٹیز خریدی ہیں۔ جن میں ریتک روشن، جھانوی کپور اور عالیہ بھٹ شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 25/01/2021 - 13:10:50

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :