پلینز ،فائر اینڈ ریسکیو کا نیاٹریلر جاری کردیا گیا

بدھ 9 اپریل 2014 13:54

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اپریل 2014ء) رواں سال ریلیز ہونے والی ہالی و وڈکی کامیاب اینیمیٹڈفلموں میں سے ایک پلینز کے سیکوئل پلینز: فائر اینڈ ریسکیو کا نیاٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہدایتکار باب گناوے کی اس فلم کی کہانی بھی ڈسٹی کراس ہوپر کے گرد گھومتی ہے جو اس بار فائر فائٹنگ ائیر کرافٹ کریو کا حصہ بن کر تاریخی پسٹن پیک نینشنل پارک میں لگی آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

فلم پلینز کی طرح اس فلم کیلئے بھی ڈسٹی کراس ہوپر کے کردار کیلئے کامیڈین ڈین کک اور لل ڈپرکیلئے جولی بوون کی خدمات حاصل کی گئی جبکہ دیگراہم کرداروں کیلئے ہالی ووڈ کے نامور اداکاروں کی آوازیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ڈزنی ٹون اسٹوڈیوز کے اشتراک سے تیار ہونے والی یہ تھری ڈی اینیمیٹڈ ایڈونچر فلم والٹ ڈزنی پکچرز کے تحت18جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 09/04/2014 - 13:54:59

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :