پاکستانی شوبز انڈسٹری غیر ملکی اداکار برداشت نہیں کرسکتی، شرمین عبید
منگل 26 جنوری 2021 23:07
(جاری ہے)
انہوں نے اپنی اسٹوریز میں کسی بھی برانڈ یا ادارے کو مینشن کیے بغیر لکھا کہ جب ان کے پاس پاکستانی اداکاروں کو دینے کے لیے پیسے ہوں گے اور وہ مقامی اداکاروں کے ساتھ کام کر چکے ہوں گے، تب وہ بیرون ممالک کے اداکاروں کو بھی کام دے سکتے ہیں۔
ایوارڈ یافتہ فلم ساز کے مطابق یہ کام ہولی وڈ و بولی وڈ انڈسٹری تو کر سکتی ہے مگر پاکستانی شوبز انڈسٹری ابھی اس لائق نہیں بنی کہ وہ غیر ملکی اداکاروں کا وزن برداشت کر سکے۔انہوں نے ایک اسٹوری میں لوگوں سے سوال بھی پوچھا کہ سال 2020 میں پاکستانی فلم انڈسٹری نے کتنی فلمیں بنائیں ایک اسٹوری میں انہوں نے یہ بھی لکھا کہ کڑوا سچ یہ ہے کہ سچ ہمیشہ لوگوں کو ہضم نہیں ہوتا۔شرمین عبید چنائے نے اپنی اسٹوریز میں کسی بھی برانڈ کا ذکر نہیں کیا اور نہ ہی انہوں نے کسی غیر ملکی ایسے اداکار کا نام لیا، جنہیں پاکستانی برانڈز نے کام دیا ہو تاہم مذکورہ پوسٹس سے تین دن قبل شرمین عبید چنائے نے ترک اداکارہ اسرا بلگیچ کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کا برانڈ ایمبیسڈر بنانے کی خبروں کو مزاحیہ قرار دیا تھا۔تین دن قبل شرمین عبید چنائے نے فیشن میگزین ہیلو پاکستان کی اسرا بلگیچ کو پشاور زلمی کی سفیر بنائے جانے سے متعلق انسٹاگرام پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے اس تجویز کو مزاحیہ قرار دیا کہ اسرا بلگیچ کو پشاور زلمی کا سفیر مقرر کیا جا رہا ہے۔شرمین عبید چنائے نے پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ان کی نظر میں اسرا بلگیچ کو پشاور زلمی کا سفیر مقرر کرنا مزاحیہ ہے، کیوں کہ جس اداکارہ کے ملک میں کرکٹ کھیلی ہی نہیں جاتی، انہیں کیسے کرکٹ ٹیم کا سفیر مقرر کیا جا سکتا ہی شرمین عبید چنائے نے سوالات اٹھائے تھے کہ برانڈ سفیر مقرر کرنے کے لیے پاکستانی اداکاراؤں میں کیا کمی ہی آسکر ایوارڈ یافتہ نے دلیل دی تھی کہ اگر اسی طرح ترک اداکاروں کو مواقع دیے جاتے رہے تو پاکستانی انڈسٹری تباہی کے کنارے پر پہنچ جائے گی اور پاکستانی اداکارائیں کچھ نہیں کر پائیں گی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
shamita shetty
Kelly Macdonald
Morgan Freeman
Rebecca Ferguson
Noomi Rapace
Ashley Jones
Yasir Nawaz Baloch
Momal Sheikh
Anthony Michael Hall
Loan Chabanol
Ayyan Ali
Aidan Gillen
Showbiz News In Urdu
-
معلوم نہیں تھا سلمان خان میری زندگی بدل دیں گے، زرین خان
-
پوسٹل سروس کی مہربانی،اداکارہ صرحا اصغر کا عید کا جوڑا عید کے بعد پہنچا
-
چہرے کے ڈمپل کے سبب اداکاری کیلئے سلیکٹ ہوا تھا: فیصل رحمٰن
-
بجرنگی بھائی جان 2 کا اسکرپٹ تیار، جلد سلمان خان کو سنائیں گے، پروڈیوسر
-
حمائمہ ملک کا بولڈ فوٹو شوٹ، سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا
-
پنجاب آرٹس کونسل کے زیراہتمام "نئی آواز کی تلاش "کے عنوان سے پہلا پنجاب مقابلہ موسیقی کا آغاز
-
پنکج ترپاٹھی کی بہن اور بہنوئی کے کار حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر
-
سائرہ یوسف اپنی سالگرہ پر عمرہ ادائیگی کے لیے مکہ پہنچ گئیں