پریانکا چوپڑا کو اپنی برسوں پرانی حرکت پر اب پچھتاوا

جنوبی ایشیا میں رنگت گوری کرنا اس قدر معمول بن گیا تھا اور یہ اتنے بڑے پیمانے پر ہورہا تھا کہ ہر کوئی یہ کررہا تھا، پریانکا چوپڑا

بدھ 27 جنوری 2021 12:04

پریانکا چوپڑا کو اپنی برسوں پرانی حرکت پر اب پچھتاوا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو اپنی اٴْس برسوں پرانی حرکت پر اب پچھتاوا ہورہا ہے جسے انہوں نے نہ صرف اپنے کیریئر میں آگے جانے کے لیے سیڑھی کے طور پر استعمال کیا بلکہ اس سے کروڑوں بھی کمائے اور آج جب محترمہ کے پاس نام، پیسہ، دولت، شہرت ہر چیز موجود ہے تو آج انہیں پچھتاوا ہورہا ہے کہ انہیں رنگ گورا کرنے والی کریموں کے اشتہارات میں کام نہیں کرنا چاہئے تھا۔

اداکاری اور گلوکاری کے ساتھ اب پریانکا چوپڑا مصنف بھی بن گئی ہیں۔ انہوں نے ایک کتاب لکھی ہے جس کا نام ’’ان فنشڈ‘‘ ہے۔ اس کتاب میں پریانکا چوپڑا نے بچپن سے لے کر ابھی تک کی یادیں اوراپنے دو دہائیوں پر مشتمل کیریئر کے کچھ ان کہے راز بتائے ہیں۔

(جاری ہے)

پریانکا چوپڑا نے کتاب میں بتایا ہے کہ انہیں ماضی میں رنگ گورا کرنے والے اشتہارات میں کام کرنے پر اب افسوس ہے۔

پریانکا نے کہا جنوبی ایشیا میں رنگت گوری کرنا اس قدر معمول بن گیا تھا اور یہ اتنے بڑے پیمانے پر ہورہا تھا کہ ہر کوئی یہ کررہا تھا۔یہاں تک کہ آج بھی اداکارائیں یہ کررہی ہیں۔ لیکن یہ خوفناک ہے اور یہ میرے لیے بھی خوفناک تھا، وہ چھوٹی لڑکی جو میری چہرے پر ٹیلکم پاؤڈر لگاتی تھی کیونکہ مجھے یقین تھا کہ گہری رنگت خوبصورت نہیں ہوتی۔پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ انہیں ماضی میں رنگ گورا کرنے والے اشتہارات میں کام کرنے پر اب افسوس ہے۔ پریانکا کو انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں تقریباً دو دہائی کا عرصہ ہوگیا ہے۔ اور ان دو دہائیوں میں انہوں نے وہ سب کچھ حاصل کیا جس کی تلاش میں ایک لڑکی شوبز انڈسٹری میں آتی ہے بلکہ وہ تو بالی ووڈ سے ہالی ووڈ تک کا سفر بھی طے کرچکی ہیں۔
وقت اشاعت : 27/01/2021 - 12:04:09

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :