بھارتی سپریم کورٹ نے 6 سال قبل واقعہ کا گووندا سے جواب مانگ لیا

جمعرات 10 اپریل 2014 22:23

بھارتی سپریم کورٹ نے 6 سال قبل واقعہ کا گووندا سے جواب مانگ لیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اپریل۔2014ء) سپریم کورٹ نے چھ سال پہلے رونما ہونے والے مبینہ تھپڑ کے واقعہ کے سلسلے میں اداکار گووندا سے ان کا جواب مانگ لیا۔میڈیا رپورٹ ے مطابق دراصل 2008 میں گووندا کے ایک پرستار نے ان پر تھپڑ مارنے کا الزام لگایا تھا۔سنتوش رے نامی اس شخص نے کہا تھا کہ فلم ’منی ہے تو ہنی ہے کے سیٹ پر گووندا نے انھیں زور سے تھپڑ مارا تھا۔

(جاری ہے)

سنتوش نے گووندا کے خلاف ممبئی ہائی کورٹ میں کیس دائر کیا تاہم گذشتہ سال نومبر میں ناکافی شواہد کی وجہ سے کورٹ نے گووندا کو اس معاملے سے بری کر دیا۔سنتوش نے اب اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے جس کے بعد عدالت نے گووندا سے جواب طلب کیا۔سنتوش نے کہاکہ میں ممبئی اداکار بننے آیا تھا، اس تھپڑ نے میری زندگی برباد کر دی میں اس کیس پر اب تک لاکھوں روپے لگا چکا ہوں۔اطلاعات کے مطابق گووندا نے اس معاملے پر کہا کہ مجھے ابھی تک کوئی نوٹس ہی نہیں آیا ہے جب پہلے ہی ہائی کورٹ نے اس کیس کو خارج کر دیا ہے تو پتہ نہیں یہ انسان اب کیا چاہتا ہے انہوں نے کہاکہ میں اگر چاہتا تو اس پر ہتک عزت کا دعویٰ بھی کر سکتا تھا۔

وقت اشاعت : 10/04/2014 - 22:23:54

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :