اوپن ائیر تھیٹر میں1961ء میں سلطان راہی سے دوستی ہوئی تھی ‘قوی خان

میں نے ساری زندگی کام کیا ہے اور میں نے ریٹائرمنٹ لی ہی نہیں‘ سینئر اداکار

جمعرات 28 جنوری 2021 12:08

اوپن ائیر تھیٹر میں1961ء میں سلطان راہی سے دوستی ہوئی تھی ‘قوی خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2021ء) سینئر اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ میںجب لاہور آیاتومجھے یہ معلوم نہیںتھاکہ اسٹیج پر کام کرنے کے پیسے بھی ملتے ہیں ،اوپن ائیر تھیٹر میں1961ء میںمیری سلطان راہی سے دوستی ہوئی اورہم نے یہیں سے سفر کاآغازکیا ۔ ایک انٹرویو میں قوی خان نے کہا کہ میں نے ساری زندگی کام کیا ہے اور میں نے ریٹائرمنٹ لی ہی نہیں ۔

(جاری ہے)

ڈرامے کابہترین اداکارفلم میںکامیاب نہ ہونے کی وجہ یہ ہوسکتی ہے شاید میںفلم والوںکووہ نہیںدے سکا جو ان کی روح میں اترجائے یا شاید مجھے وہ کچھ نہیں دے سکے،انہوںنے مجھے وہ چیز دی جومجھے نہیں چاہیے تھی ۔انہوں نے کہاکہ میری بنائی ہوئی آٹھ فلمیںفلاپ ہو گئیں جبکہ دو فلمیںبین ہو گئیںلیکن میں نے ہمت نہیں ہاری اور اپنا سفرجاری رکھا اورآج سب کے سامنے ہوں ۔
وقت اشاعت : 28/01/2021 - 12:08:35

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :