جنید خان نے سال 2021کاآغاز سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے "خدا اور محبت 3 -"سے کردیا

ہمیں خوشی ہے کہ جنید خان "خدا اور محبت 3 "کا حصہ بننے پر راضی ہوگئے، سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ ۔

جمعرات 28 جنوری 2021 13:14

جنید خان نے سال 2021کاآغاز سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے "خدا اور محبت 3 -"سے کردیا
کھڈیاں خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2021ء) سیونتھ اسکائی انٹر ٹینمنٹ کے عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی معیاری تفریحی مواد کے ساتھ پاکستان میں انٹرٹینمنٹ کی صنعت اور شائقین کے دلوں پر راج کررہے ہیں، روم کام ہویا، مزاح نگاری، بااختیار بنانے کا موقف ہویا سماجی مسائل یا قوم پرستی کے دقیانوسی تصورات کو توڑنے جیسے کہانیاں انھوں نے اپنے ناظرین کی تفریح کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی۔

اس متحرک جوڑی نے اپنا لہوگرمادینے والا سیریل "خدا اور محبت3 "متعارف کرانے کی تیار ی کرلی ہے۔خدا اور محبت تھری ، کی کہانی لوئر مڈل کلاس گھرانے سے تعلق رکھنے والے حماد(فیروز خان ) کے گھر د گھومتی ہے جو کہ ماہی (اقرا عزیز) کے پیار میں گھرا ہوا ہے، وہ ملاقاتیں کرتے ہیں، پھولوں سے پیار کرتے ہیں، جب کہ طبقات اور ثقافتی طور پر ایک دوسرے سے مختلف ہیں، خدا اور محبت تھری میں جنید خان ایک متوازی مرکزی کردار شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جنید خان نے ہمت انگیز کرداروں کو نبھاکراپنا کیریئر بنایا ہے، اگر انکے کام کو دیکھنا ہے تو، کم ظرف، یاریاں، محبت نہ کریو، کشف، اور محبتیں اور چاہتیں میں ان کی شاندار اداکاری نے انہیں ملک کے بہترین اداکاروں میں لاکھڑا کیا ہے، جنید خان بطور اداکار اپنے نقادوں اور محبت کرنیوالوں میں یکساں مقبول ہیں، وہ صلاحیتوں کے آتش فشاں ہیں، جو اپنے دیکھنے والوں کواپنی اداکاری سے مکمل طور پر حیرت میں ڈال دیتے ہیں، انھوںنے اسکرین کو ہمیشہ نئے رنگ اور جہتوں سے بہتر بنانے کی کوشش کی ہے، خدا اور محبت تھری میں ان کی موجودگی یقینا مرکز قرار پائے گی۔

پروڈکشن ہاوس سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ جنید خان ، خد ا اور محبت تھری کا حصہ بننے پر راضی ہوگئے ہیں، جنید خان ایک ایسے اداکار ہیں جو اپنے فن کو بہت کچھ دیتے ہیں،یہی وجہ ہے کہ ہم کسی دوسرے آپشن پر غور کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے ہیں۔ پروڈکشن ہاوس کے اعلامیے کے مطابق اس کردارکے لیے ایک خاص قسم کی پختگی درکار ہے، اور ان کی اداکاری اس میں ایسا سحر پیدا کرے گی جو ان کے دیکھنے والوں نے اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوگی۔

خدا اور محبت 3 ، ہدایت کار سید وجاہت حسین کی سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے ساتھ چوتھی بار اشتراک کی نشاندہی کرتی ہے، ماضی میں وجاہت حسین ، خالی ہاتھ، یاریاں ،مرضی اور سلسلے جیسے میگا ہٹ ڈراموںکی ہدایات دے چکے ہیں، خدا اور محبت تھری کی کہانی لیجنڈری مصنف، ہاشم ندیم نے تحریر کی ہے، خدا اور محبت کی دیگر کاسٹ میں جاوید شیخ، طوبیٰ صدیقی، سنیتا مارشل، روبینہ اشرف، اسما عباس، عثمان پیر زادہ، سیمی پاشا، زین بیگ، اور سہیل سمیر شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 28/01/2021 - 13:14:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :