اداکارہ بیاخان کی سالگرہ،شوبز سے وابستہ افراد اور ٹک ٹاکر کی شرکت

جمعرات 28 جنوری 2021 13:14

اداکارہ بیاخان کی سالگرہ،شوبز سے وابستہ افراد اور ٹک ٹاکر کی شرکت
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2021ء) معروف اداکارہ،ماڈل و ٹک ٹاکر بیاخان کی سالگرہ،شوبز سے وابستہ افراد اور ٹک ٹاکرز کی شرکت،تفصیلات کے مطابق بیا خان کی سالگرہ گذشتہ روزان کے گھر پر منائی گئی جس میں ان کی بڑی بہن لائبہ خان سمیت فیملی کے دیگر افراد اور شوبز اور ٹک ٹاک سے وابستہ افراد نے شرکت کی جن میں بیوٹیشن روبی شہزاد،شہزادعلی،ملک آصف شہزاد،ٹائیگر شاہ،جبارصدیقی،شاہد بیگ،ضدی رانا،گلوکار ناصربیراج،کامران بیراج،کوریوگرافربینش ،سجاد،آئت،ٹک ٹاکرزبلال سنجو بابا،دانش شیخ،احمی پرنس،زاہد پہلوان،اجمل پومی،ودیگر شامل تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بیاخان نے سالگرہ کا کیک کاٹا اور شریک مہمانوں نے انہیں پھول اور تحائف پیش کیئے۔سالگرہ تقریب کو چار چاند لگانے کے لیئے گلوکار ناصر بیراج نے شاندار گلوکاری کا مظاہرہ کیا۔بیا کی میک اپ آرٹسٹ زارا نے بھی خصوصی شرکت کی تقریب میں مہمانوں کے لیئے پرتکلف ڈنر کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔بیاخان نے سالگرہ میں شریک ہونے پر سب مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔
وقت اشاعت : 28/01/2021 - 13:14:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :