بالی ووڈ فلم ”کانچی“ کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کر دی گئی

جمعہ 11 اپریل 2014 14:51

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11اپریل 2014ء) بالی وڈ فلم ”کانچی“ کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کر دی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلم کانچی کے نئے گانے” ٹھمکا“ کی ویڈیو جاری کر دی گئی جس میں اداکار رشی کپور خواتین ڈانسرزکے ساتھ ناچتے ہوئے دکھائی دیں گے۔ یہ گانا گلوکار سونونگم اور سوزین ڈی میلو نے گایا ہے ۔

(جاری ہے)

گانے کے بول ارشاد کامل نے ترتیب دیئے ہیں جبکہ گانے کے دھن نگار سلیم سلمان ہیں۔

فلم میں کانچی کا کردار نئی اداکارہ مشتی نبھا رہی ہیں جو فلم میں گاؤں کی سیدھی سادہ لڑکی ہوتی ہے ،یہ لڑکی بدعنوانیوں کے خلاف جنگ کرتی ہیں۔ فلم کی ہدایات سبھاش گئی دے رہے ہیں۔فلم کی دیگر کاسٹ میں متھن چکراورتی، رشی کپور، کارتیک ارین، چندن رائے سنیان اور ریشتھ سنہا نبھا رہے ہیں۔ فلم 25 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بے گی۔

وقت اشاعت : 11/04/2014 - 14:51:24

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :