پاکستان کے فنکار معیاری کام کی وجہ سے اپنی پہچان رکھتے ہیں ‘ماریہ واسطی

منزل کے حصول کیلئے جستجوکرنا نہایت ضروری ہے اورایسے لوگ ہی کامیاب ہوتے ہیں

جمعہ 29 جنوری 2021 11:49

پاکستان کے فنکار معیاری کام کی وجہ سے اپنی پہچان رکھتے ہیں ‘ماریہ واسطی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2021ء) ٹی وی کی نامور اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ پاکستان کے فنکار معیاری کام کی وجہ سے اپنی پہچان رکھتے ہیں اورانہیں دنیا جانتی ہے ،منزل کے حصول کے لئے جستجوکرنا نہایت ضروری ہے اورایسے لوگ ہی کامیاب ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں ماریہ واسطی نے کہا کہ یہ ہو نہیںسکتا کہ آپ محنت کریںاور آپ کوکامیابی کی صورت میں اس کاصلہ نہ ملے ۔

میں نے اپنے کیرئیر کے آغازمیں سخت محنت کی اور اپنے سینئرز کے تجربات سے بھرپور استفاد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میرا ذاتی رائے کے مطابق نام اورمقام بنانے کیلئے ہرگز کسی دوسرے ملک میں جاناضروری نہیں ،یہاں ایسے فنکاروں کی اکثریت ہے جنہوں نے کسی بھی ملک میں جا کر کام نہیں کیا لیکن وہ ایک مقام رکھتے ہیں۔
وقت اشاعت : 29/01/2021 - 11:49:20

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :