معاشرے میں رہنا ہے تو زندگی گزارنے کے گُر بھی سیکھناپڑتے ہیں‘متیرا

ہمیںاپنی زندگی جینی چاہیے ،مخلص دوست آپ کااثاثہ ہوتے ہیں ‘انٹرویو میںگفتگو

جمعہ 29 جنوری 2021 11:49

معاشرے میں رہنا ہے تو زندگی گزارنے کے گُر بھی سیکھناپڑتے ہیں‘متیرا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2021ء) اداکارہ متیرا نے کہا ہے کہ اگرآپ نے اس معاشرے میں رہنا ہے تو زندگی گزارنے کے گُر بھی سیکھناپڑتے ہیں،صرف شوبزہی نہیں بلکہ ہر شعبے میں اچھے برے لوگ موجود ہوتے ہیں اور آپ کوان کی پہچان ہونی چاہیے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں متیرا نے کہا کہ مجھے شوبزمیں کام کرتے ہوئے وہ مقام ملا جس کے بارے میں سوچابھی نہیں تھا،مجھے شوبز کی دنیا سے ایکنئے شناخت ملی جو جواب تمام عمرمیر ے ساتھ رہے گی ۔متیرانے کہا کہ لوگوں کا کیا ہے وہ توباتیں کرتے رہتے ہیں،ہمیںاپنی زندگی جینی چاہیے ،جولوگ آپ کے ساتھ مخلص ہیں خیال رہنا چاہیے وہ کسی وجہ سے آپ سے دورنہ ہوںکیونکہ یہی لوگ آپ کا اثاثہ ہوتے ہیں۔

وقت اشاعت : 29/01/2021 - 11:49:20

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :