ریکھا اور اکشے کمار انڈسٹری کی بہترین ڈریسنگ کرنے والی شخصیات ہیں‘ دیپکا پڈوکون

جمعہ 11 اپریل 2014 22:43

ریکھا اور اکشے کمار انڈسٹری کی بہترین ڈریسنگ کرنے والی شخصیات ہیں‘ دیپکا پڈوکون

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اپریل۔2014ء)بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون نے کہا ہے کہ ریکھا اور اکشے کمار انڈسٹری کی بہترین ڈریسنگ کرنے والی شخصیات ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے ریکھا کی طرح کپڑے زیب تن کرنا بہت اچھا لگتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فیشن آتے جاتے رہتے ہیں تاہم ریکھا وہی پہنتی ہیں جو ان پر جچتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح مردوں میں سب سے اچھی ڈریسنگ اکشے کمار کی ہوتی ہے کیونکہ وہ بھی فیشن کی باریکیوں میں نہیں پڑتے بلکہ اپنی شخصیت کے مطابق لباس پہنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری والدہ بھی ریکھا کی ڈریسنگ سے متاثر ہیں۔

وقت اشاعت : 11/04/2014 - 22:43:09

Rlated Stars :