شاہ رخ خان کی نئی فلم ” ہیپی اینیورسری “ کا پہلا ٹریلر آئندہ ہفتے متحدہ عرب امارات میں لانچ کیا جائیگا

ہفتہ 12 اپریل 2014 13:18

شاہ رخ خان کی نئی فلم ” ہیپی اینیورسری “ کا پہلا ٹریلر آئندہ ہفتے متحدہ عرب امارات میں لانچ کیا جائیگا

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اپریل 2014ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی نئی فلم ” ہیپی اینیورسری “ کا پہلا ٹریلر 15اپریل کو متحدہ عرب امارات میں لانچ کیا جائیگا۔ فلم ” ہیپی اینیورسری “ کی پہلی جھلک دبئی میں پریمیم لیگ (آئی پی ایل) کے گالاڈنر میں 15اپریل کو لانچ ہوگا۔

(جاری ہے)

شاہ رخ خان اس فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں جبکہ فلم کو فرح خان نے ڈائریکٹ کیا ہے ۔ شاہ رخ کے مطابق اس فلم کا پہلا ٹیزر 10سے15سیکنڈ پر مشتمل ہوگا ۔ آئی پی ایل گالا ڈنر میں شاہ رخ خان کے علاوہ مادھوری ڈکشت اور دپیکا پڈوکون بھی پرفارم کرینگی ۔ مذکورہ فلم کا پہلا ٹریلر جون میں سامنے لایا جائیگا جبکہ فلم اس سال دیوالی کے موقع پر ریلیز ہوگی۔

وقت اشاعت : 12/04/2014 - 13:18:42

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :