معروف پاکستانی اداکارہ نیلو بیگم انتقال کر گئیں

اداکار شان کی والدہ کافی عرصے سے شدید علیل تھیں، انہیں کینسر کا مرض لاحق تھا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 30 جنوری 2021 20:50

معروف پاکستانی اداکارہ نیلو بیگم انتقال کر گئیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جنوری2021ء) معروف پاکستانی اداکارہ نیلو بیگم انتقال کر گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی شوبز سے تعلق رکھنے والی ایک اور مایہ ناز شخصیت دنیا سے رخصت ہوگئی۔ ماضی کی مقبول اداکارہ اور اداکار شان کی والدہ نیلو بیگم انتقال کر گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اداکار شان نے اپنی والدہ کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔


بتایا گیا ہے کہ نیلو بیگم کافی عرصے سے شدید علیل تھیں، انہیں کینسر کا مرض لاحق تھا اور ان کا علاج جاری تھا۔ تاہم ہفتے کے روز وہ اس جہاں سے کوچ کر گئیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ کل بروز اتوار لاہور میں ادا کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 30/01/2021 - 20:50:55

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :