غفار لہری ریڈیوجوکی بن گئے،پہلا پروگرام’’یاراں نال بہاراں‘‘آن ائیر

ان کا یہ پروگرام لیجنڈاداکاروں کی بائیوگرافی پر مشتمل ہوگا جس میں وہ ہر ہفتے شوبز سے وابستہ شخصیات کے فنی کیرئیر بارے سامعین کو بتایا کریں گے

پیر 1 فروری 2021 14:24

غفار لہری ریڈیوجوکی بن گئے،پہلا پروگرام’’یاراں نال بہاراں‘‘آن ائیر
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2021ء) معروف فلم ٹی وی آرٹسٹ ،کامیڈین غفار لہری ریڈیوجوکی بن گئے،پہلا پروگرام’’یاراں نال بہاراں‘‘آن ائیر کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اداکار غفار لہری نے بطور آرجے اپنا پہلا پروگرام ایف ایم 95 پنجاب رنگ پر ’’یاراں نال بہاراں‘‘ ریکارڈ کروادیا جسے گذشتہ جمعرات آن ائیر کردیا گیا۔

اس پروگرام میں ا ن کے ہمراہ معروف آرجے رانا عبدالمجید بھی کوہوسٹ ہوں گے۔اس پروگرام کو ہر جمعرات ایف ایم 95 پنجاب رنگ پر آن ائیر کیا جائیگا۔ایک ملاقات کے دوران غفار لہری نے بتایاکہ ان کا یہ پروگرام لیجنڈاداکاروں کی بائیوگرافی پر مشتمل ہوگا جس میں وہ ہر ہفتے شوبز سے وابستہ شخصیات کے فنی کیرئیر بارے سامعین کو بتایا کریں گے انہوں نے پہلا پروگرام پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار و کامیڈین رنگیلا پر کیا جس میں انہوں نے اداکار رنگیلا کی زندگی اور ان کے فنی کیرئیر پر روشنی ڈالی اور ان کی آواز میں سامعین کو ڈائیلاگ بول کر سنائے۔

(جاری ہے)

غفار لہری نے مذید بتاکہ ان کے ساتھی آرجے رانا عبدالمجیدجوکہ ایف ایم 95 پنجاب رنگ کے معروف آرجے ہیں اور ایک عرصہ سے ’’یاراں نال بہاراں‘‘ کے نام سے پروگرام کررہے ہیں انشاء اللہ وہ اپنے سننے والوں کو ہر پروگرام میں ایک نئی شوبز پرسنالٹی سے متعارف کروایا کریں گے۔انہیں امیدہے کہ ان کے پرستار انہیں بطور آرجے بھی پسندکریں گے۔
وقت اشاعت : 01/02/2021 - 14:24:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :