ماہرہ خان کی پروڈکشن میں بننے والی پہلی فلم کا پوسٹ جاری

منگل 2 فروری 2021 11:49

ماہرہ خان کی پروڈکشن میں بننے والی پہلی فلم کا پوسٹ جاری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2021ء) بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی پروڈکشن میں بننے والی پہلی فلم کا پوسٹر جاری کردیا گیا۔پاکستانی ڈراموں سے اداکاری کا سفر شروع کرنے والی ماہرہ خان فلموں میں بھی اپنا خاص مقام بنانے میں ہمکنار رہیں۔

(جاری ہے)

وہ شاہ رخ خان کے مد مقابل فلم رائیس میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور ان کی اداکاری کے چرچے بالی ووڈ تک سنائی دیے۔منفرد انداز کی وجہ سے پہچان بنانے والی ماہرہ خان نے اداکاری کے ساتھ ساتھ پروڈکشن میں بھی قدم رکھ دیا۔ اٴْن کی پروڈکشن میں بننے والی پہلی ویب سیریز ’بارہواں کھلاڑی‘ کا پوسٹر بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 02/02/2021 - 11:49:32

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :