ہالی ووڈ کا اسپائیڈر مین پھر باکس آفس پر تہلکہ مچانے کیلئے تیار

پیر 14 اپریل 2014 14:37

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14اپریل 2014ء) ہالی ووڈ کا اسپائیڈر مین پھر باکس آفس پر تہلکہ مچانے کو تیار ہے اور2012کی بلاک بسٹر فلم دی امیزنگ اسپائیڈ ر مین کے سیکوئل” دی امیزنگ اسپائیڈر مین ٹو“ کے نئے کلپس جاری کردیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مارک ویب کی ہدایتکاری میں بننے والے اس سیکوئل میں اینڈریو گارفیلڈ بحیثیت پیٹر پارکر/اسپائیڈر مین اور ایما اسٹون بحیثیت گیون اسٹیسی اپنے سابقہ کرداروں میں جلوہ گر ہورہے ہیں جبکہ جیمی فاکس ولن(الیکٹرو) ،ڈین ڈیہان،پال گیماٹی،سیلی فیلڈ،مارٹن شین،کرس کوپراور ڈینس لےئری اہم کردارادا کررہے ہیں۔

ایوی اراڈ اور میٹ ٹالمچ کی پروڈیوس کردہ اس فلم کا اسکرین پلے الیکس کرٹز مین اور رابرٹو آرکی نے تحریر کیا ہے جو کولمبیا پکچرز کے تحت رواں سال2مئی کوٹو ڈی اور تھری ڈی فارمیٹ میں بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 14/04/2014 - 14:37:49

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :