- Home
- شوبز
- پاکستان میں بے مقصد فلمیں بنا کر نوجوان نسل کو بدمعاشی اور غنڈہ گردی کی تعلیم دی جا رہی ہے ‘ ..
پاکستان میں بے مقصد فلمیں بنا کر نوجوان نسل کو بدمعاشی اور غنڈہ گردی کی تعلیم دی جا رہی ہے ‘ شوبز حلقے
منگل 15 اپریل 2014 14:47
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15اپریل 2014ء) پاکستان میں بے مقصد فلمیں بنا کر نوجوان نسل کو بدمعاشی اور غنڈہ گردی کی تعلیم دی جا رہی ہے ۔ سنجیدہ شوبز حلقوں کا کہنا ہے کہ کوئی زمانہ تھا جب پاکستان کی فلم انڈسٹری بھارت کی فلمی صنعت کے لیول کی تھی اس زمانہ کے ہدایت کار رائٹر اداکار نغمہ نگار اور فلمی دنیا سے وابستہ افراد نہایت ہنر مند اور پڑھے لکھے اپنے کام کے دادا گرہ لوگ تھے یہ لوگ اپنے کام سے عشق کی حد تک محبت کرتے تھے اور یہ ہی میزان کی کامیابی کا پوشیدہ راز تھا ۔
اس زمانے کے اداکار اور اداکارائیں انتہائی با اخلاق با شعور اور پڑھے لکھے باذوق اور حیاء کے پیکر افراد پر مشتمل تھا ۔ان ہی اچھی باتوں کی وجہ سے 70کی دہائی میں فلم انڈسٹری نے خوب ترقی کی ، وحید مراد، محمد علی ،زیبا ،ننھا علی ،اعجاز آغا ،تالش ،منور ظریف،یہ وہ اداکار تھے جنھوں نے فلم انڈسٹری میں اہم کردار ادا کیا ۔(جاری ہے)
خواتین اداکاراوٴں میں فردوس،میڈم ملکہ ترنم نورجہاں ،عالیہ ،نیلو ، بابرہ شریف اور صبیحہ خانم ،ممتاز جیسی پری وش اداکاراوٴں نے اپنی ا ور خوبصورت اداکاری سے فلم بینوں کے دل موہ لیے تھے۔
لیکن آج کی فلم انڈسٹری میں بے مقصد فلمیں بنا کر نوجوان نسل کو بدمعاشی اور غنڈہ گردی کی تعلیم دی جا رہی ہے ۔ سنجیدہ شوبز حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سینئر اداکاراؤں پر مشتمل کمیٹی بنائے تا کہ پاکستان قوم کو اچھے موضوعات پر فلمیں دیکھنے کا موقع میسر آ سکے ۔Rlated Stars :
محمد علی
Muhammad Ali
وحید مراد
Waheed Murad
نور جہاں
Noor Jehan
بابرہ شریف
Babra Sharif
صبیحہ خانم
Sabiha Khanum
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars
Jessica Biel
Felicia Day
Hailee Steinfeld
Drew Barrymore
Joseph Gordon-Levitt
Robert Redford
Malin Akerman
Feryal Gauhar
Andrew Garfield
hans zimmer
Nimra Bucha
Aaron Taylor-Johnson
Showbiz News In Urdu
-
کامیڈی کنگ منور ظریف کی48ویں برسی29اپریل کو منائی جائے گی
-
برصغیر کے نامور اردوڈرامہ نگارآغاحشر کاشمیری کی 89ویں برسی 28اپریل کومنائی جائے گی
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
-
آج کل کے ڈراموں میں رشتوں کا تقدس پامال کیا جارہا ہے،نعمان اعجاز
-
بشریٰ انصاری کے دوسرے شوہر کی پہلی شادی اینکر فرح سعدیہ سے ہوئی تھی ،ڈاکٹرعمرعادل
-
شاہ رخ خان کی ڈان کے روپ میں واپسی
-
زوہاب خان نے داڑھی بڑھانے کیلئے ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتا دی
-
مجھے جلدی شادی کرنے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہی: سدرہ نیازی