وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز اور چوہدری فواد حسین کا اداکارشان کے گھر جاکر انکی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت ، ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی

ہفتہ 6 فروری 2021 13:20

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز اور چوہدری فواد حسین کا اداکارشان کے گھر جاکر انکی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت ، ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2021ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز اور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے اداکارشان کے گھر جاکر انکی والدہ کے  انتقال پر اظہار تعزیت اورا ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فرازنے کہا کہ اداکارہ نیلو ایک باصلاحیت اداکارہ اور فلمی دنیا کا بڑا نام تھیں، فلمی صنعت کی ترقی میں انہوں نے اپنا اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی وفات فن کی دنیا کا بڑا نقصان ہے، اپنے فن کی صورت میں اداکارہ نیلو زندہ رہیں گی۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوھدری فواد حسین نے کہا کہ نیلو بیگم ایک لیجنڈ اداکارہ تھیں۔انہیں لازوال اداکارہ کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
وقت اشاعت : 06/02/2021 - 13:20:18

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :