فلم”آکیولس“کا نیا ٹریلر منظرِ عام پر آگیا

جمعرات 17 اپریل 2014 13:27

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17اپریل 2014ء)خوف ،دہشت اور سنسنی سے بھرپور نئی امریکن ہارر فلم”آکیولس“کا نیا ٹریلر منظرِ عام پر آگیا ہے۔ہدایتکار مائیک فلاناگن کی اس فلم میں کیٹی شیخوف ،کیرن گیلان ،بینٹن تھوائیٹس اور کوری کاشرین سمیت دیگر اداکار اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

مارک ڈی ایونز اوور ٹریور میکی کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی ایک لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو اپنے بھائی کو قتل کے الزام سے بچانے کیلئے اْس قتل کو غیر مرئی طاقتوں کے ذمے ڈالنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔خوف اور سنسنی سے بھرپور یہ ڈراوٴنی فلم آکیولس ریلیٹویٹی میڈیا کے تحت13جون کو برطانوی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 17/04/2014 - 13:27:45