انسانیت کی خدمت اور تعلیم کو عام کرنا میری زندگی کا مشن ہے‘جواد احمد

جمعرات 17 اپریل 2014 13:27

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17اپریل 2014ء) گلوکار جواد احمد نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت اور تعلیم کو عام کرنا میری زندگی کا مشن ہے جس کیلئے دن رات کام کر رہا ہوں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کے حل کیلئے پاکستانی عوام کو آئندہ الیکشن میں اپنے ووٹ کا درست استعمال کر کے دیانتدار قیادت کو آگے لانا ہوگا۔ پاکستانی عوام کو مشکلات اور بچوں کو تعلیمی اداروں کی بجائے سڑکوں پر بھیک مانگتے دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے اور اسی وجہ سے میں نے اپنی زندگی کا مشن دکھی عوام کی خدمت اور تعلیم کو عام کرنا بنا لیا ہے اور اس کے لئے ہر سطح پر کام کر رہا ہوں۔

وقت اشاعت : 17/04/2014 - 13:27:45

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :