اداکارہ مریم انصاری کی سابق قومی کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان سے شادی

پیر 8 فروری 2021 20:07

اداکارہ مریم انصاری کی سابق قومی کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان سے شادی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2021ء) اداکارہ مریم انصاری سابق قومی کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و وکٹ کیپر معین خان کے بیٹے اویس خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں اداکارہ مریم انصاری سے نکاح اور شادی کی دیگر تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ مریم انصاری سابق کرکٹر کی بہو بن گئیں ڈرامہ سیریل ’تیرے میرے بیچ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا کر شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی مریم انصاری نے نکاح کے موقع پر ٹی پنک رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کر رکھا تھا۔اویس خان اور مریم انصاری کی شادی کی تقریب میں فیصل قریشی نے بھی اپنی فیملی کے ساتھ شرکت کی۔مداح مریم انصاری اور اویس خان نے جوڑے کو بہت پسند کر رہے ہیں اور ان کی ا?ئندہ زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 08/02/2021 - 20:07:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :