ایران کے ساتھ مشترکہ فلم سازی پر بھرپور کام کریں گے،سید نور

جمعرات 11 فروری 2021 11:57

ایران کے ساتھ مشترکہ فلم سازی پر بھرپور کام کریں گے،سید نور
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2021ء) معروف فلمساز سید نور کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ مشترکہ فلم سازی پر بھرپور کام کریں گے۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز  انقلاب ایران کے سلسلے میں لاہور میں منعقدہ فلم فیسٹول  میں شرکت کے دوران سید نور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ  مجھے فلم فیسٹیول کے سلسلے میں کئی مرتبہ ایران جانا ہوا ہے گزشتہ سال ہمارا پروگرام تھا کہ ایران و پاکستان کے مابین مشترکہ فلم بنائی جائے لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔انہوں نے مزید بتایا کہ انشااللہ جیسے ہی موقع ملا ایران کے ساتھ مل کر مشترکہ فلمسازی پر بھرپور کام کریں گے۔

وقت اشاعت : 11/02/2021 - 11:57:07

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :